نئی دہلی17جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں انٹرنیٹ کو بند کرنے کو غیر آئینی قرار دینے سے متعلق ایک عرضی جمعہ کو سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ۔وکیل احتشام ہاشمی نے عرضی دائر کرکے کہا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ بند کرنے کو آئین کے آرٹیکل 19 اور آرٹیکل 21 کی خلاف ورزی کے طور پر قرار دیا جانا چاہئے اور اس طرح اسے غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جانا چاہئے ۔عرضی میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مواصلاتی خدمات کی عارضی معطلی کے تحت سرکاری حکام کی طرف سے ‘ من مانے طریقے سے انٹرنیٹ بند کرنے ’ کو روکنے کے لئے ہدایات جاری کرے ۔