انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال کے لیے ہندوستان میں شعور بیداری مہم

   

نئی دہلی۔13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ان دنوں نوجوانوں میں اسمارٹ فون کا ایپ ٹک ٹاک کافی مقبولیت حاصل کررہا ہے جو کہ کسی بھی نوجوان کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کررہا ہے تاہم اس لیے اب ایوارڈ یافتہ این جی او سائبر پیس فائونڈیشن کے ساتھ ہندوستان بھر میں ایک مہم شروع کی ہے جس کا عنوان ’’سیف ہم سیف انٹرنیٹ‘‘ رکھا گیا ہے اور یہ نئی دہلی سے شروعات کرتے ہوئے ہندوستان کے تمام علاقوں میں اپنے مقصد کو لے کر عوام تک پہنچے گا۔ یہاں منعقدہ ایک اہم تقریب میں ہندوستان بھر کے کئی اہم ماہرین نے شرکت کی جس میں سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ا یجوکیشن ٹیکنالوجی سی آئی ای ٹی، نیشنل کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ، اندراگاندھی دہلی ٹیکنیکل یونیورسٹیز فار وومنس، انفارمیشن سکیوریٹی ایجوکیشن اینڈ اوویرنس، سرویس فار ہیلتھ یوتھ آف ٹیکنالوجی بنگلور، کے علاوہ ٹک ٹاک کے ڈائرکٹر سندھیا شرما اور کریئٹر شیوانی کپیلا بھی موجود تھیں۔ اس مہم کے ذریعہ ہندوستان کے تقریباً تمام اسکولس اور کالجوں میں پوسٹرس بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں اس مہم کے ذریعہ آن لائین صارفین کو یہ سہولیات بھی فراہم رہیں گی کہ وہ انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال میں اپنی تجاویز اور اختراعی نظریات کو بھی روانہ کریں۔