فرانس ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انٹرپول نے متعدد ممالک میں چھاپوں کے دوران ہزاروں فن پارے اور نوادرات برآمد کیے ہیں۔ انٹرپول یا بین الاقوامی پولیس نے بتایا کہ ایک سو تین ممالک میں مارے جانے والے چھاپوں کے دوران برآمد کیے جانے والے قدیم نوادرات کی تعداد انیس ہزار ہے۔ اس کارروائی کا مقصد غیر قانونی طور پر آرٹ اور قدیمی نوادرات فروخت کرنے والوں کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو توڑنا ہے۔ اس قیمتی سامان میں قدیمی نوادرات اور یرٹ کے نمونے شامل ہیں، جو جنگ سے متاثرہ ملکوں کے عجائب گھروں سے چوری کیے گئے تھے۔