انٹر اسکولس روبوٹکس مقابلوں کا کامیاب انعقاد حیدرآباد کے علاوہ اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیا

   

حیدرآباد۔13؍اکتوبر( راست )ٹاوس فاونڈیشن کی جانب سے سکنڈ انٹر اسکولس روبوٹکس مقابلوں کا ایکسپو کا کامیاب انعقادعمل میں آیاجس میں طلبا کے علاوہ سرپرستوں کی کثر تعداد نے حصہ لیا۔ان مقابلوں میں 13اسکولس سے 20ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنے پراجکٹس پیش کئے۔جناب ظفر جاوید سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی نے بحیثت مہمان خصوصی شرکت کی اور ٹاوس فاونڈیشن کے اس اقدام کی ستائش کی۔انہوں نے اس موقع پر طلبا اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ رائل ریجنسی گارڈنس ‘ آصف نگر حیدرآباد میں مقابلوں کا علیحدہ علیحدہ زمروں میں انعقاد عمل میں آیا۔ڈان ہائی اسکول اور ہدی ہائی اسکول کو اول اور ڈان ہائی اسکول کی ایک ٹیم کے علاوہ میسکو اسکولس کو دوسرا مقام حاصل ہوا ۔سلطان العلوم پبلک اسکولس ‘ٹیکنی فیلڈ س اسکولس کو بھی مختلف زمروں میں دو مقام کے علاوہ دیگر اسکولس میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ جناب صفی رحیم کی زیر نگرانی ٹاؤس فاونڈیشن کی جانب سے ان مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا۔