حیدرآباد۔ 9 جون (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کے دوران پرانے شہر میں امتحانی مرکز پر ایک طالب علم نے اپنا جوابی بیاض لے کر فرار ہوگیا۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ذرائع کے مطابق یاقوت پورہ میں واقع ایک امتحانی مرکز میں آج سپلیمنٹری امتحان لکھنے کے بعد ریاضی کے جوابی بیاض کے ساتھ اچانک فرار ہوگیا۔ اس انوکھے واقعہ کے بعد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے عہدیداروں نے رین بازار پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر ایک شکایت درج کرائی اور اس ضمن میں کارروائی کی جارہی ہے۔