حیدرآباد۔ 31 جنوری (سیاست نیوز) انٹر تعلیم کمشنریٹ کے عہدیداروں نے انٹر سطح کی تعلیم سے ہی طلبہ کو ملازمتیں فراہم کرنے والے اداروں کو رابطہ کے طور پر کام کرنے کے لئے ایک اسپیشل پلیسمنٹ سیل کا قیام عمل میں لایا ہے۔ اس شعبہ کے لئے ایک عہدیدار کا بھی تقرر کیا گیا ہے۔ حال ہی میں انٹر ایجوکیشن میں اصلاحات کے ایک حصہ کے طور پر اکیڈیمک گائیڈنس سیل قائم کیا گیا۔ اس میں تین طرح کے شعبے اکیڈیمک، ٹریننگس، پلیسمنٹ شامل ہیں۔ ابھی تک ووکیشنل کورسیس میں طلبہ کو صرف اپرنٹنس شپ میلوں کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے اور طلبہ کو پیشہ وارانہ کورسیس میں ملازمت کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ اب سے یہ ذمہ داری اکیڈیمک گائیڈنس سیل میں پلیسمنٹ کے حوالے کی جارہی ہے۔ اکیڈیمک گائیڈنس سیل، نصابی کتب، نصاب کے ڈیزائن اور اساتذہ کو پیشہ وارانہ تربیت جیسے امور کی نگرانی بھی کرے گا۔ 2