انٹر سال اول امتحانات کیلئے شیڈول کی عدم اجرائی

   

طلبہ میں بے چینی۔ وزیرتعلیم نے 20 دن قبل اعلان کیا تھا
حیدرآباد 18 ستمبر (سیاست نیوز) انٹرسال دوم میں زیرتعلیم طلبہ کو سال اول کے سالانہ امتحانات کیلئے تیار رہنے کا 20 دن قبل اشارہ دیا گیا لیکن حکومت سے منظوری نہ ملنے اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب شیڈول جاری نہ کرنے پر 4.74 لاکھ طلبہ میں بے چینی ہے۔ کورونا بحران کے سبب مئی میں حکومت نے انٹرسال اول طلبہ کو امتحانات کے بغیر سیکنڈایئر میں پروموٹ کردیا تھا۔ اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم نے 15 اپریل کو احکامات جاری کئے تھے۔ یکم ؍ ستمبر سے تعلیمی اداروں میں فزیکل کلاسیس کا آغاز کیا گیا ہے۔ 20 دن قبل وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے انٹر فرسٹ ایئر سالانہ امتحانات بہر حال انعقاد کرنے اعلان کیا تھا لیکن اس پر ابھی تک کوئی عمل آوری نہیں ہوئی ہے جس سے طلبہ اور سرپرستوں میں بے چینی ہے۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا کہ امتحانات کے انعقاد سے کم از کم ایک ہفتہ تک کالجس میں فزیکل کلاسیس کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ تیاریوں کیلئے 15 دن قبل فیصلہ ضروری ہے۔ پرچہ سوالات اور دوسری تیاریوں کیلئے 15 یوم درکار ہیں۔ اگر کچھ طلبہ غیرحاضر رہتے ہیں تو اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ مارچ۔ اپریل میں سالانہ امتحانات میں دباؤ بڑھ جانے کا ماہرین رائے پیش کررہے ہیں جس سے ابھی تک کوئی بھی فیصلہ نہیںکیا جاسکا۔ N