حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ریاست کے جونیر کالجس کے سال اول میں داخلوں کی آخری تاریخ میں پھر توسیع کی گئی ہے۔ انٹر بورڈ سے جاری شیڈول کے مطابق انٹر فرسٹ ایئر میں داخلوں کا عمل 16 اگسٹ کو ختم ہوگیا تاہم اس میں 31 اگسٹ تک توسیع دی گئی ہے۔ انٹر بورڈ نے اپنے احکامات میں بتایا کہ خانگی کالجس میں تاخیر سے داخلہ لینے والوں کو 750 روپئے تاخیر فیس ادا کرنی ہوگی جبکہ سرکاری اور سرکاری اداروں کے کالجس میں داخلوں کیلئے کوئی تاخیر فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ ابھی تک جن طلبہ نے داخلہ نہیں لیا ہے انہیں اس سہولت سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے جونیر کالجس کے اکیڈیمک کیلنڈر کا اپریل میں ہی اعلان کردیا تھا جس کے مطابق ریاست کے تمام جونیر کالجس میں یکم جون سے کلاسیس کا آغاز ہوگیا ہے۔ اکیڈیمک کیلنڈر کے مطابق 19 تا 25 اکٹوبر تک دسہرہ کی تعطیلات ہیں۔ 13 تا 16 جنوری 2024 سنکرانتی کی تعطیلات رہیں گی۔ فروری کے دوسرے ہفتہ سے انٹر پریکٹیکل امتحانات اور مارچ کے پہلے ہفتہ سے تھیوری امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یکم اپریل سے گرمائی تعطیلات رہیں گی۔ ن