حیدرآبادیکم جولائی(سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے سال اول میں داخلہ کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلامیہ جاری کردیا ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے اعلامیہ کے مطابق دسویں جماعت میں کامیاب طلبہ 25 جولائی تک سال اول میں داخلہ پانے اہل ہونگے۔ سال 2023-24 میں انٹر سال اول میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ بورڈ کے ملحقہ کالج میں جن میں سرکاری ‘ امدادی‘ خانگی ‘ رہائشی شامل ہیں ان میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ بورڈ احکام میں تمام انٹر کالج پرنسپل اور ذمہ داروں کو روانہ مکتوب میں ہدایت دی گئی کہ وہ 25جولائی تک انٹرمیڈیٹ سال اول میں داخلوں کو یقینی بنائیں۔ سیکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے طلبہ اور اولیائے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ صرف ایسے کالجس میں داخلہ حاصل کریں جو مسلمہ حیثیت کے حامل ہیں ۔م