انٹر سال اول کے امتحانات کی تمام تر تیاریاں مکمل

   

حیدرآباد 23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں تاکہ امتحننات کا پرسکون انعقاد عمل میں آسکے ۔ انٹر سال دوم کے طلبا کیلئے سال اول کے امتحانات کا 25 اکٹوبر پیر سے آغاز ہونے والا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے سکریٹری سید عمر جلیل نے کہا کہ 4,59,228 امیدوار امکان ہے کہ سال اول کے امتحانات میں شرکت کرینگے ۔ امتحانات 3 نومبر تک جاری رہیں گے ۔ عمرجلیل نے بتایا کہ جاریہ سال مارچ میں کورونا لہر کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات منعقد نہیں ہوسکے تھے ۔ طلبا کو سال دوم میں پروموٹ کردیا گیا تھا تاہم انہیں پہلے ہی مطلع کردیا گیا تھا کہ انہیں سال اول کے امتحانات جب کبھی صورتحال بہتر ہوگی تحریر کرنا ہوگا ۔ اب یہ امتحانات 25 اکٹوبر سے منعقد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال بہتر رہی اور کورونا وباء نے زور نہ دکھایا تو آئندہ سال مارچ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منعقد ہونگے جو سال دوم کے ہوسکتے ہیں۔ عمرجلیل نے بتایا کہ سال اول کے پرچہ سوالات 70 فیصد نصاب کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کئے گئے ہیں اور پرچہ سوالات میں طلبا کو زیادہ امکانات دئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں طلبا کیلئے سماجی فاصلہ کے اصولوں کا خیال رکھا جا رہا ہے ۔ ریاست بھر میں جملہ 1,768 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کو امتحان سے ایک گھنٹہ قبل سے داخلہ کی اجازت دی جائے گی ۔ ن