نقل نویسی کے 90مقدمات درج، فلائینگ اسکواڈ چوکس
حیدرآباد۔ 11 مارچ (سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل آئی اے ایس نے بتایا کہ آج انٹرمیڈیٹ سال دوم کے مضامین میتھمٹکس پیپر۔II ، باٹنی II سیوکس۔II اور سائیکالوجی پیپر II کا امتحان منعقد ہوا۔ 4 لاکھ 38 ہزار 285 امیدواروں نے ان پرچہ جات کے لیے رجسٹر کروایا تھا جبکہ 4 لاکھ 21 ہزار 460 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی۔ 16,825 امیدوار غیر حاضر رہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں نقل نویسی کے 90 معاملات پکڑے گئے جن میں عادل آباد۔36، نرمل۔2 ، کریم نگر 2، ورنگل رورل 2، کھمم 3، نظام آباد 10، سوریا پیٹ 4، جوگو لمبا 2، محبوب نگر 18، نلگنڈہ 7 اور جنگائوں، بھدرادری، وقارآباد اور ملگ میں ایک ایک معاملہ منظر عام پر آیا۔ امتحان خوشگوار ماحول اور پرامن طور پر گزرگیا۔ دونوں شہروں میں امتحانی مراکز کے اطراف سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور فلائینگ اسکواڈس بھی مسلسل نگرانی میں مصروف ہیں ۔