انٹر سیکنڈ ایئر کے 2 پرچہ جات کا امتحان،نقل نویسی کے 14 معاملات درج

   

حیدرآباد 20 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے تحت انٹر سیکنڈ ایئر کیمسٹری II اور کامرس II پرچہ جات کا آج امتحان منعقد ہوا۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مطابق دونوں پرچہ جات کے لئے 444679 امیدواروں نے رجسٹر کرایا تھا جبکہ 431964 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔ غیر حاضر طلبہ کی تعداد 12733 درج کی گئی۔ دونوں پرچہ جات کے امتحان میں 97.13 فیصد امیدواروں نے شرکت کی۔ ریاست میں نقل نویسی کے 14 معاملات درج کئے گئے جن میں سوریہ پیٹ 11 ،کریم نگر، نظام آباد اور سدی پیٹ میں ایک ایک معاملہ درج کیا گیا۔ بورڈ کے آبزرورس نے سوریہ پیٹ، میدک، کریم نگر، سنگاریڈی اور حیدرآباد میں امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ 1