طلبہ میں 85 ہزار مالیتی 2 ہزار ٹیابس کی تقسیم۔ اعلیٰ رینکس حاصل کرنے کا مشورہ
حیدرآباد /28 فروری، ( سیاست نیوز) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے ضلع سرسلہ کے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ آئندہ تین ماہ سخت محنت و لگن سے تعلیم حاصل کرکے ریاست اور ملک میں ضلع سرسلہ کا نام روشن کریں۔ آپ کے والدین، لیکچررس اور ہم عوامی نمائندے آپ پر فخر کا اظہار کریں گے ‘ہمیں یقین ہے کہ مسابقتی امتحانات میں طلبہ اعلیٰ رینکس حاصل کرکے شاندار کامیابی در ج کریں گے۔ کے ٹی آر نے’ گفٹ اے اسمائل ‘ پروگرام کے تحت ضلع کے یلاریڈی پیٹ میں انٹر میڈیٹ کے 2 ہزار طلبہ میں ٹیابس تقسیم کرکے ان خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے انٹر میڈیٹ طلبہ کو مشورہ دیا کہ ان ٹیابس کو مثبت سوچ و فکر کے ساتھ استعمال کرکے تعلیم کیلئے استعمال کریں، اس میں انٹرنیٹ ‘ انسٹا گرام، فیس بک کا استعمال کرکے وقت ضائع نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے آئی آئی ٹی ، نیٹ انٹرنس امتحانات کے علاوہ دیگر مسابقتی امتحانات میں اچھے رینکس حاصل کرتے ہوئے عالمی مسابقت میں خود کو پیش کریں ان ہی مقاصد کیلئے طلبہ میں ٹیابس تقسیم کئے جارہے ہیں۔ کے ٹی آر نے اسمبلی حلقہ ویملواڑہ میں بھی طلبہ میں تین ہزار ٹیابس تقسیم کرنے کا وعدہ کیا۔ اگر طلبہ ریاستی و قومی سطح پر اعلیٰ رینکس حاصل کرتے ہیں تو انہیں خوشی ہوگی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ GiftASmile پروگرام کے تحت چھوٹے بھائی بہنوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھنے آکاش بائی جوس سافٹ ویر پر مشتمل ٹیابس طلبہ میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ یہ ٹیابس طلبہ کو مسابقتی امتحانات میں حصہ لینے میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مارکٹ میں ٹیابس فی کس 10 ہزار میں دستیاب ہیں۔ میٹریل کی قیمت 75 ہزار روپئے یعنی ایک ٹیاب کی قیمت 85 ہزارروپئے ہے جس کو وہ مفت طلبہ کے ہاتھ میں پیش کررہے ہیں۔ اگر طلبہ بہترین تعلیم حاصل کرتے ہیں تو انہیں اس پر بے حد خوشی اور فخر محسوس ہوگا۔ ن