انٹر طلبہ کی رہنمائی کیلئے ماہرین نفسیات کی خدمات

   

حیدرآباد۔22 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ طلبہ میں امتحانات سے متعلق خوف اور دیگر ذہنی تناؤ سے نمٹنے کیلئے 7 ممتاز ماہرین نفسیات کی خدمات حاصل کی ہے۔ سید عمر جلیل سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ماہرین نفسیات اور ان کے ٹیلی فون نمبرات جاری کئے ہیں جن پر طلبہ ربط پیدا کرتے ہوئے اپنے مسائل کے سلسلہ میں رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ طلبہ کیلئے یہ خدمات مفت رہیں گی۔ ڈاکٹر انیتا ارے، ڈاکٹر مظہر علی ، رنجنی تینالی ، پی جواہر لال نہرو ، ایس سری لتا ، شیلیجہ پساپتی اور انوپما گوتم دیوی جیسے ماہرین نفسیات کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ 25 ا کتوبر سے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے امتحانات سے عین قبل طلبہ میں ذہنی تناؤ دورکرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی ویب سائیٹ پر تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ر