انٹر فرسٹ ایئر ناکام تمام طلبہ کو کامیاب قرار دیا جائے

   

چیف منسٹر کے سی آر کو جگا ریڈی کا مکتوب
حیدرآباد۔/22ڈسمبر، ( سیاست نیوز) انٹر میڈیٹ فرسٹ ایئر میں ناکام تمام طلبہ کو پاسنگ مارکس کے ساتھ کامیاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس رکن اسمبلی جگا ریڈی نے چیف منسٹر کے سی آر کو مکتوب روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 49 فیصد طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا ہے جبکہ 51 فیصد امیدوار ناکام ہوئے جو بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کو انٹر میڈیٹ طلبہ کے بارے میں فوری طور پر فیصلہ کرنا چاہیئے۔ اگر 12 گھنٹوں میں چیف منسٹر نے فیصلہ نہیں کیا تو وہ کل 23 ڈسمبر کو بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے روبرو احتجاج منظم کریں گے۔ صبح 11 تا ایک بجے دن وہ طلبہ کو انصاف دلانے کیلئے تنہا دھرنا منظم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ناقص نتائج کیلئے حکومت کو ذمہ دار قرار نہیں دے رہے ہیں چونکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے لہذا حکومت کو طلبہ کے مستقبل کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرنا چاہیئے۔ جگا ریڈی نے کہا کہ کورونا کی وباء کے سبب طلبہ کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی۔ آن لائن کلاسیس کے معاملہ میں دیہی علاقوں کے طلبہ کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر بعض طلبہ نے خودکشی کرلی۔ مکتوب میں کہا گیا کہ طلبہ کو ذہنی اذیت سے نجات دلانے کیلئے پاسنگ مارکس کے ساتھ تمام کو کامیاب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ تنظیمیں اور اولیائے طلبہ انصاف کیلئے مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔ ر