انٹر فرسٹ ایئر کے 2 امتحاناتمیں 22 ہزار طلبہ غیر حاضر

   

حیدرآباد۔/28 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے تحت انٹر میڈیٹ سال اول کے پرچہ جات کیمسٹری پیپرI اور کامرس پیپر I کے امتحانات آج منعقد ہوئے۔ دونوں امتحانات کیلئے 496949 امیدواروں نے رجسٹرڈ کیا تھا جبکہ 474846 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی۔ غیر حاضر طلبہ کی تعداد 22103 رہی جو مجموعی طلبہ کا 4.4 فیصد ہے۔ نلگنڈہ ضلع میں نقل نویسی کے 3 معاملات منظر عام پر آئے۔ر
بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے مبصرین نے سدی پیٹ، سرسلہ، سنگاریڈی، میدک اور ونپرتی اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے مطابق امتحانات پُرامن طور پر گذرگئے۔ر