انٹر فرسٹ ایر امتحانات کیلئے سرکاری ٹیچرس کی خدمات سے استفادہ

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے 25 اکٹوبر سے انعقاد ہونے والے انٹر فرسٹ ایر کے سالانہ امتحانات کے لیے سرکاری ٹیچرس کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔ مختلف اسکولس کے ہیڈ ماسٹرس اور ٹیچرس کو امتحانی ڈیوٹی الاٹ کی گئی ہے ۔ چند ہیڈ ماسٹرس اور ٹیچرس کو چیف سپرنٹنڈنٹس اور ڈپارٹمنٹل آفیسرس کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے عہدیداروں کی جانب سے متعلقہ ہیڈ ماسٹرس اور ٹیچرس کو اطلاع دے دی گئی ہے ۔ انٹر میڈیٹ سیکنڈ ایر میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے 25 اکٹوبر سے فرسٹ ایر کے امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ امتحانات کے انعقاد کے لیے کوویڈ کے رہنمایانہ اصول پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے ۔ طلبہ کے لیے 1770 سے زائد امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ انٹر کی تعلیم میں خدمات انجام دینے والے پرنسپلس اور لکچرارس کی تعداد سے زیادہ امتحانی مراکز کے قیام سے سرکاری اسکولس کے ٹیچرس اور ہیڈ ماسٹرس کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔ 150 سرکاری اسکولس میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔۔ ن