انٹر فرسٹ ایر امتحانات کیلئے ڈی ای سی کمیٹی تشکیل

   

حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سکریٹری تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سید عمر جلیل نے انٹر فرسٹ ایر امتحانات کیلئے ڈسٹرکٹ اگزامنیشن کمیٹی ( ڈی ای سی ) تشکیل دیتے ہوئے اس کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ڈی ای سی میں بحیثیت ارکان چند کالجس کے پرنسپلس اور جونئیر لکچررس کو شامل کیا گیا ۔ کمیٹی کی ذمہ داری ہے کہ انٹرمیڈیٹ اگزامنیشن کے انعقاد مینول قواعد کے علاوہ تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے سکریٹری کی جانب سے جاری کئے جانے والے احکامات ، مشورے اور تجاویز پر عمل کرتا ہے ۔ واضح رہے کہ 25 اکٹوبر سے 70 فیصد نصاب پر انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایر امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ ن