۔ 274 مراکز کا قیام، عنقریب ہال ٹکٹس کی اجرائی
حیدرآباد۔/6 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کورونا کے ضمن میں منسوخ انٹر سال اول کے سالانہ امتحانات آئندہ چند روز میں منعقد کئے جائیں گے ۔ اس ضمن میں عہدیداروں نے کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ امتحانی مراکز کا قیام اور طلبہ کیلئے خصوصی رومس پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ امکان ہے کہ 25 اکٹوبر سے 2 نومبر تک امتحانات منعقد ہوں گے۔ اس سلسلہ میں ضلع انٹر میڈیٹ کے عہدیدار نے بتایا کہ274 امتحانی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔ ضلع کے مختلف مقامات پر 380 سرکاری جونیر کالجس پائے جاتے ہیں اور ان کالجس میں گذشتہ سال جنرل اور ووکیشنل میں سال اول کے تحت 59000 طلبہ نے تعلیم حاصل کی اور ان تمام کیلئے امتحان میں شرکت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس عہدیدار نے بتایا کہ سنٹر کے قیام کے مسئلہ کو خانگی کالجس انتظامیہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ ایک ہفتہ یا دس دن قبل ہال ٹکٹس کی اجرائی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ہر مرکز میں 8 سیٹنگ اسکواڈ اور 6 افراد پر مشتمل عملے کے ذریعہ فلائنگ اسکواڈ تشکیل دیا جارہا ہے جبکہ ہر مرکز پر چیف سپرنٹنڈنٹ آفیسر اور ایک ڈپارٹمنٹل آفیسر کو مقرر کیا جائے گا۔ اس طرح خانگی سنٹرس میں ان دونوں کے علاوہ زائد ڈپارٹمنٹل آفیسر خدمات انجام دیں گے جس کے ساتھ 274 انویجلیٹرس امتحانی مراکز کی نگرانی کریں گے۔ کسی بھی مقام پر خامیوں کے ازالہ کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ کوویڈ کے ضمن میں طلبہ کی حفاظت کے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بالخصوص ایک بنچ پر ایک طالب علم کو امتحان لکھنے کا موقع دیا جائے گا اور اس مسئلہ کو اعلیٰ عہدیداروں سے رجوع کردیا گیا ہے۔ کلاس رومس کے علاوہ فرنیچر اور بنچوں کو سنیٹائز کیا جائے گا۔ طلبہ کیلئے ماسک لازمی رہے گا۔ بخار، کھانسی سے متاثرہ طلبہ کو پہلے اطلاع کرنی ہوگی۔ ع