انٹر میڈیٹ امتحانات کے جوابی بیاضات آج سے جانچ

   

حیدرآباد۔/13 مارچ، ( آئی این این ) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ امتحانات کا آج اختتام عمل میں آیا اور کل جمعرات سے انگریزی، تلگو، ہندی، سیویکس ( شہریات ) اور ریاضی جیسے مضامین کے جوابی بیاضات کی جانچ شروع کردی جائے گی۔ مارچ 2019 کے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا پرامن انعقاد عمل میں آیا۔ نقل نویسی کے 659 مقدمات درج کئے گئے۔ 4.75 فیصد طلبہ امتحانات سے غیر حاضر رہے۔ فلائینگ اسکواڈ، بورڈ مبصرین اور دیگر ذمہ داروں نے نگرانی کی تھی۔ پرچوں کی جانچ کے لئے 12 خصوصی کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔