حیدرآباد۔/14 مارچ، ( سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل ( آئی اے ایس) نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ سال اول کے پرچہ جات فزکس، اکنامکس کا امتحان آج ریاست بھر میں منعقد ہوا۔ 5 لاکھ 48ہزار 741 امیدواروں نے رجسٹر کروایا تھا جن میں 5 لاکھ 21 ہزار 752 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ 26989 امیدوار غیر حاضر رہے۔ ریاست بھر میں نقل نویسی کے 25معاملات پکڑے گئے جن میں کھمم 2، نظام آباد4 ، میدک 7، سوریا پیٹ 2، ونپرتی 5 اور حیدرآباد ، نلگنڈہ ، کاماریڈی اور بھدرادری میں ایک ، ایک معاملہ منظر عام پر آیا۔ انہوں نے کہا کہ امتحان خوشگوار ماحول میں گذر گیا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔