سندیپ کمار سلطانیہ اور عمر جلیل نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا
حیدرآباد۔/26 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ سال اول کا آج انگلش پیپرI امتحان منعقد ہوا۔ 459240 امیدواروں نے اپنے نام رجسٹرڈ کرائے تھے جبکہ 430563 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ غیر حاضر امیدواروں کی تعداد 28677 رہی جو مجموعی امیدواروں کا 6.2 فیصد ہے۔ نقل نویسی کا ایک بھی معاملہ منظر عام پر نہیں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ 1768 امتحانی مراکز ہیں اور امتحانات کی نگرانی کیلئے 1768 چیف سپرنٹنڈنٹس اور 1768 محکمہ کے عہدیداروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ 25258 انویجلیٹرس کو متعین کیا گیا ہے۔ 70 فلائنگ اسکواڈز امتحانی مراکز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ریاستی سطح پر آبزرورس کی 5 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ آبزرورس کو سوریا پیٹ، محبوب نگر، جنگاؤں، میدک، کاماریڈی اور رنگاریڈی اضلاع روانہ کیا گیا۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں پُرامن اور کسی واقعہ کے بغیر امتحانات کے انعقاد کی رپورٹ دی ہے۔ اسی دوران پرنسپل سکریٹری محکمہ تعلیم سندیپ کمار سلطانیہ اور سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے مہارشی ویدا وگنان کالج حیدرآباد میں امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بہتر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ر
