حیدرآباد۔/28 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے انٹر میڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات برائے سال اول اور دوم کا ٹائم ٹیبل جاری کیا ہے۔ جنرل اور ووکیشنل طلبہ کیلئے یہ ٹائم ٹیبل رہے گا جس کے تحت 4 جون تا 8 جون پریکٹیکل امتحانات دو سیشن میں منعقد کئے جائیں گے۔ پہلا سیشن صبح 9 تا 12 بجے اور دوسرا سیشن دوپہر 2 تا شام 5 بجے رہے گا۔ فرسٹ ایئر انگلش پریکٹیکل امتحانات 10 جون کو صبح 9 بجے ہوں گے۔ انوائرمنٹل ایجوکیشن کے امتحانات 11 جون کو صبح 10 تا ایک بجے دن منعقد ہوں گے۔ فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے تھیوری امتحانات کا 24 مئی کو آغاز ہوگا اور 3 جون تک جاری رہیں گے۔