حیدرآباد۔/30 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے انٹر میڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات مئی؍ جون 2025 کیلئے امتحانی فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ میں یکم؍مئی تک توسیع کردی ہے۔ سکریٹری بورڈ کے مطابق طلبہ ، سرپرستوں اور کالجس کی جانب سے نمائندگی پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ ریاست کے تمام جونیر کالجس کے پرنسپلس کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ انٹرنیٹ بینکنگ سہولت اور بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی جانب سے ویب سائیٹ پر فراہم کی گئی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے طلبہ کی امتحانی فیس 2 مئی تک جمع کرادیں۔1