حیدرآباد۔/14جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے 3 پرچہ جات کا آج امتحان ہوا۔ فرسٹ ایئر کے میتھامیٹکس پیپر IA ، باٹنی پیپر I اور پولٹیکل سائینس پیپر I کیلئے 163133 امیدواروں نے رجسٹرڈ کیا تھا جبکہ 151329 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔11804 امیدوار غیر حاضر رہے جو مجموعی طور پر 7.23 فیصد ہے۔ نرمل میں نقل نویسی کے 12 معاملات منظر عام پر آئے۔ سیکنڈ ایئر کے تحت میتھامیٹکس پیپر IIA ، باٹنی پیپر II اور پولٹیکل سائینس پیپرII کے لئے68665 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا تھا جبکہ 63273 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ 5392 امیدوار غیر حاضر رہے جن کا فیصد 7.85 ہوتا ہے۔ سیکنڈ ایئر امتحانات میں نقل نویسی کا ایک بھی معاملہ درج نہیں ہوا۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے مبصرین نے نارائن پیٹ، جنگاؤں، عادل آباد، نرمل اور سرسلہ کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ر