یکم تا 31 مئی داخلے ‘آن لائین درخواستیں۔ 2 جون سے کلاسیس کا آغاز
حیدرآباد۔ یکم؍ مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے تعلیمی سال2025-26 میں داخلوں کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے۔ سرکاری ، خانگی ، امدادی و دیگر جونیر کالجکس میں سال اول جنرل اور ووکیشنل کورسیس میں یکم تا 31 مئی داخلوں کا عمل جاری رہیگا۔ اہل طلبہ کو مشورہ دیا گیا کہ وہ آن لائن درخواستیں داخل کریں۔2 جون سے کلاسیس کا آغاز ہوگا۔ طلبہ کے دسویں کے گریڈ اور ریزرویشن کی بنیاد پر نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ پرنسپل انٹرنیٹ مارکس میمو کی بنیاد پر عارضی داخلے دیں گے لیکن ان عارضی داخلوں کو حتمی ایس ایس سی پاس سرٹیفکیٹ اور ٹی سی جمع کرانے کے بعد ہی پرویژنل داخلے طئے کئے جائیں گے ۔ انٹربورڈ نے پرنسپلس کو مشورہ دیا کہ وہ داخلوں کے دوران ریزرویشن کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔ انٹر بورڈ نے داخلوں کیلئے ٹسٹ یا دوسرے طریقے اپنانے کے خلاف جونیر کالجس کو انتباہ دیا۔ خانگی ، ایڈیڈ، غیر امدادی، سوشیل ویلفیر، ٹرائیبل ویلفیر، کے جی بی وی، بی سی ویلفیر، میناریٹی ، ماڈل اسکول ، جونیر کالجس، گورنمنٹ جونیر کالجس میں داخلوں کیلئے طلبہ کو لازمی آدھار نمبر داخل کرنا ہوگا۔ غیر امدادی جونیر کالجس پرنسپلس کو ہدایت دی گئی کہ ان کے منظور شدہ سیکشن میں ہر ایک سیکشن میں صرف 88 طلبہ کو داخلے دیں۔ بورڈ کی جانب سے برخواست سیکشن میں ہرگز داخلے نہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اضافی سیکشنس میں بورڈ کی منظوری کے بعد ہی داخلے دیں۔ قواعد کی خلاف ورزی پر کالجس کو جرمانے کے علاوہ کالج کے الحاق کو بھی منسوخ کیا جاسکتا ہے ۔2