حیدرآباد۔/24 جولائی، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں گزشتہ ماہ منعقدہ انٹر میڈیٹ سال اول سپلیمنٹری امتحانی نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ تلنگانہ ریاستی بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سکریٹری ڈاکٹر اے اشوک نے آج انٹر میڈیٹ سال اول سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج جاری کئے۔ بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ یعنی 7جون تا20 جون کے دوران منعقدہ امتحانات انٹر میڈیٹ سال اول سپلیمنٹری امتحانات میں جملہ 300847 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ جن میں ناکام امیدواروں کی تعداد 1,52,384 اور امپرومنٹ کیلئے امتحان تحریر کرنے والے طلباء و طالبات کی تعداد (1,48,4631) لاکھ شامل ہے۔ نتائج کی تفصیلات کیلئے تلنگانہ ریاستی بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی ویب سائٹwww.bie.telangana.gov.
پر مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔
