14 ہزار امیدوار غیر حاضر، نقل نویسی کے 4 معاملات درج
حیدرآباد۔/29 مارچ، ( سیاست نیوز) بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے تحت سیکنڈ ایئر کے پرچہ جات کیمسٹری پیپر II اور کامرس پیپرII کے امتحانات آج منعقد ہوئے۔ دونوں امتحانات کیلئے جملہ 417525 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا تھا جبکہ امتحانات میں 402630 امیدواروں نے شرکت کی۔ غیر حاضر امیدواروں کی تعداد 14895 ہے جو مجموعی تعداد کا 3.5 فیصد ہے۔ وقارآباد، منچریال اور میڑچل میں نقل نویسی کے 4 معاملات منظر عام پر آئے جن میں منچریال کے دو کیسس شامل ہیں۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے مبصرین نے منچریال ، ونپرتی، گدوال، سنگاریڈی، بھونگیر اور حیدرآباد میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ سکریٹری بورڈ کے مطابق امتحانات پرامن طور پر منعقد کئے گئے۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا انٹر میڈیٹ فرسٹ ایئر اور سکنڈ کے ایئر کے مختلف پرچوں کے امتحانات میں طلبہ کی بڑی تعداد کے غیر حاضر رہنے سے تشویش پائی جاتی ہے۔ ر