حیدرآباد۔ تلنگانہ میں انٹر میڈیٹ سیکنڈ ایر امتحانی نتائج پیر 28 جون کو جاری کئے جائیں گے۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نتائج جاری کریں گی۔ کورونا وباء کے پیش نظر انٹر میڈیٹ سیکنڈ ایر امتحانات کو حکومت نے منسوخ کردیا تھا۔ حکومت نے سیکنڈ ایر کے نتائج کی اجرائی کیلئے بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کو گائیڈ لائنس جاری کئے۔ بتایا جاتا ہے کہ فرسٹ ایر میں حاصل ہونے والے نشانات سیکنڈ ایر کیلئے بھی شمار کئے جائیں گے۔ سیکنڈ ایر پریکٹیکل امتحانات کے مکمل نشانات دیئے جارہے ہیں۔ سابق میں ناکام امیدواروں کو 35 نشانات الاٹ کئے تھے جبکہ بیاک لاگ مضامین میں فی مضمون 35 نشانات دیئے گئے تھے۔ خانگی امیدواروں کو 35 نشانات الاٹ کرنے کی اطلاعات ہیں۔ ایسے طلبہ جو نتائج سے مطمئن نہیں ہیں اور امتحانات لکھنے کے خواہاں ہیں تو بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے کورونا کی صورتحال میں بہتری کے بعد ان کیلئے امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔