انٹر میڈیٹ طلباء کو پروموٹ کرنے میں تلنگانہ بورڈ کو مسئلہ درپیش

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کو انٹر میڈیٹ کے طلباء کو پرموٹ کرنے میں مسئلہ درپیش ہے۔ اگر بورڈ انٹر میڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کو منسوخ کرتا ہے تو اس کو بعض طلباء کو ڈبل پروموشن دینا ہوگا۔ انٹر میڈیٹ سال اول کے طلباء کو پرموٹ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مسئلہ اس وقت پیدا ہورہا ہے جب سکنڈ ائیر میں فیل طلباء کے فرسٹ ائیر کے بیاک لاگ ہیں یعنی بعض پرچوں میں وہ ناکام ہیں اس طرح بورڈ کو بعض طلباء کو ڈبل پرموٹ کرنا ہوگا۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے بورڈز کے علحدہ ہونے کے باوجود قواعد یکساں ہیں۔ اے پی نے انٹرمیڈیٹ کے تمام طلباء کو پرموٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اے پی بورڈ کمشنر کے ذرائع نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ تمام طلباء کو کس طرح پرموٹ کرنا ہے اس کے طریقہ کار کو تاحال قطعیت نہیں دی گئی ہے۔ تلنگانہ بورڈ کو بھی اس مسئلہ پر غور کرنا ہے آیا صرف سکنڈ ائیر میں ناکام طلباء کو پرموٹ کرنا ہے یا پھر فرسٹ ائیر اور سکنڈ ائیر دونوں سال کے پرچوں میں ناکام طلباء کو پرموٹ کرنا ہے۔