انٹر میڈیٹ میں ناکامی سے دلبرداشتہ طالب علم کی خودکشی

   

میدک۔ 24اپریل ( سیا ست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک شنکرم پیٹ منڈل سرکاری جونیر کالج کا طالب علم سی ایچ راجو 18 سال نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں کالج میں موجود درخت سے پھانسی لیتے ہوئے خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع میدک چنا شنکرم پیٹ منڈل کے مڈورموضع سے تعلق رکھنے والا سی ایچ راجو شنکرم پیٹ منڈل مستقر کے سرکاری جونیرکالج میںانٹر میڈیٹ میں زیر تعلیم تھا سالانہ امتحانات میں دو پرچوں میں ناکامی سے دل برداشتہ ہوکر آج صبح کی اولین ساعتوں میں سرکاری جونیر کالج شنکرم پیٹ پہنچ کر درخت سے پھا نسی لے کر انتہائی اقدام کر تے ہوئے خود کشی کر لی۔ راجو کے والد کی شکایت پر شنکرم پیٹ منڈل پولیس نے بعد پنچنامہ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم ایریا ہاسپٹل میدک منتقل کیا ۔ پولیس نے ضابطہ کی کار وائی کر تے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ میدک شنکرم پیٹ کے سرکاری جونیر کالج کے ایک ہونہار طالب علم کی جانب سے اچانک خودکشی سے طلباء اور اولیاء طلباء میں شدید مایوسی اور غم کا اظہار کیا جارہاہے اس معصوم کی موت کے ذمہ داروںکو کڑی سزا دینے کا طلباء یونینوں کی جانب سے بھی مطالبہ کیا جارہا ہے ۔

نارائن پیٹ میں سڑک حادثہ
ایک شخص ہلاک
نارائن پیٹ۔/24 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کے قریب موضع اپم پلی کے پاس ٹا ٹا اے سی کی ٹکر سے موٹر سیکل پر سوار شخص نارائن پیٹ سے اپنے موضع باپن پلی جارہا تھا برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ وینکٹ راملو 42 سالہ شخص کی حیثیت سے متوفی کی شناخت کی گئی۔ نارائن پیٹ پولیس نے پنچنامہ کے بعد نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کیا۔

ہیں۔