انٹر میڈیٹ میں ناکامی کے خوف سے خود کشی

   

حیدرآباد ۔ /15 مارچ (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ناکامی کے خدشہ سے انٹرمیڈیٹ طالبعلم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ یہ واقعہ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ جیون گریس ساکن تارناکہ انٹرمیڈیٹ امتحانات تحریر کیا تھا اور اسے یہ خدشہ ہوگیا تھا کہ وہ امتحان میں ناکام ہوجائے گا ۔ طالبعلم کے افراد خاندان نے بتایا کہ ناکامی کے خدشہ سے اس نے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔