ونپرتی : ونپرتی ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشا نے انٹرمیڈیٹ میں بہترین نتائج حاصل کرنے والی اردو میڈیم جونیئر کالج کے طالبات کی شال پوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔اردو میڈ یم کی طالبات ایچ ای سی سال دوم میں ترنم افشین نے 897، عظمیٰ بیگم نے 858 نشانات حاصل کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا اسی طرح سال اول میں سی ای سی میں صفورا فاطمہ نے 446 اور ایم پی سی میں رحیمہ نورین 409 نمبر حاصل کیے۔ کامیاب ونپرتی گورنمنٹ جونیئر کالج کے اردو میڈیم کے طالبات کو ضلع کلکٹر نے مبارکباد دی اور مستقبل میں مزید تعلیم حاصل کرنے اور اعلیٰ مقام کو حاصل کرنے کے لیے ان کی ستائش کی۔ ونپرتی ضلع میں، پہلے سال 6220 امیدواروں نے عام اور پیشہ ورانہ امتحانات میں شرکت کی، 3785 نے 61 فیصد کامیابی حاصل کی، اور دوسرے سال، 6427 امیدواروں نے شرکت کی اور 4339طلبہ کامیاب ہوئے ۔ اس تقریب میں ڈی آئی او ذاکر حسین وغیرہ نے شرکت کی۔