انٹر میڈیٹ نتائج 25 یا 27 اپریل کو ممکن

   

حیدرآباد ۔ 12 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ انٹر بورڈ سے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 25 یا 27 اپریل کو نتائج جاری ہونے کے امکانات ہیں۔ پرچوں کی جانچ کا کام جاری ہے۔ ماضی میں پیش آئے واقعات کے پیش نظر پرچوں کی جانچ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ایک سے زائد مرتبہ مارکس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ کمپیوٹرائزڈ ہونے کے بعد بھی ازسرنو جائزہ لیا جائیگا۔ ریاست میں 5 تا 25 مارچ انٹر امتحانات کا انعقاد کیا گیا۔ 9,96,971 لاکھ امیدواروں کیلئے 1532 امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔ فرسٹ ایئر اور سیکنڈایئر کے ایک ہی دن نتائج جاری ہونگے ۔ 19 مقامات پر انٹر امتحانی پرچوں کی جانچ کا 18 مارچ سے آغاز ہوگیا ہے۔ 60 لاکھ پرچوں کی جانچ کے بعد مارکس کو آن لائن میں فیڈ کیا گیا ہے۔ اس کا مزید دو مرتبہ جائزہ لینے کے بعد ہی قطعی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ عمل 20 اپریل تک جاری رہے گا۔2