حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( آئی این این) : اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے مطلع کیا کہ انٹر میڈیٹ امتحانات 2019 کے دوسرے دن ہفتہ کو پراکٹیکل کا پرچہ پرامن طور پر گذر گیا ۔ 386 مراکز پر منعقدہ امتحانات میں ریاست بھر کے 46,949 طلبہ نے حصہ لیا۔ ڈی ای سی کنوینر ، ارکان ، فلائنگ اسکواڈس اور اعلیٰ اختیاری کمیٹی کے ارکان و مبصرین نے ضلعی سطح پر ٹی ایس بی آئی ای کے انعقاد کی نگرانی کی ۔۔