حیدرآباد: سٹی پولیس نے اے بی وی پی لیڈرس او رآج گرفتار کرلیا جو انٹرمیڈیٹ بورڈ بلڈنگ واقع نامپلی میں دھرنا د ے رہے تھے۔ ان کا الزام ہے کہ بورڈ عہدیداروں نے نتائج کے معاملہ میں غفلت برتی ہے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ وزیر تعلیم جی جگدیش ریڈی کو فوراً معطل کیا جائے او ربورڈ سکریٹری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ اے بی وی پی لیڈر س اور سرپرست طلباء نے مزید کہا کہ امتحانا ت کے پرچوں کی دوبارہ جانچ کیا جائے ۔
ان کا الزام ہے کہ کئی اچھے پڑھنے والے طلباء کو کم نمبرات ڈالے گئے ہیں اور کئی پرچوں میں انہیں یکسر ناکام کردیا گیا ہے ۔ سرپرست طلباء نے بورڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ مفت میں پرچوں کی دوبارہ جانچ کرے ۔