بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے 400 کروڑ روپے مختص
حیدرآباد۔31 مئی (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ کالجس کی کل سے دوبارہ کشادگی عمل میں آئیگی جبکہ ڈگری کالجس کی کشادگی جون کے دوسرے ہفتہ میں عمل میں آئیگی۔ جونیر کالجس میں انفرااسٹرکچر کو فروغ دینے کیلئے 400 کروڑ روپے خرچ کرنے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ 31 مئی کو انٹرمیڈیٹ کالجس کی گرمائی تعطیلات کا اختتام ہوا۔عہدیداروں نے تعلیمی سال 2023-24 کی حکمت عملی تیار کی ہے جس میں کالجس میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی، تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کا پلان تیار کیا ہے۔پالی ٹیکنک کالجس میں اضافی کلاس رومس، ہاسٹلس کی تعمیرات کی جارہی ہیں۔ گورنمنٹ جونیر کالجس میں 301.24 کروڑ روپے کے مصارف سے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ 407 گورنمنٹ جونیر کالجس کو کمپیوٹرس فراہم کئے جائیں گے۔ سائنس، ووکیشنل تجربات کے لئے ضروری آلہ جات اور اسکالرشپس فراہم کئے جائیں گے۔ ن