حیدرآباد۔/18 مارچ، ( پریس نوٹ ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے مطلع کیا ہے کہ انٹر میڈیٹ کے اہم مضامین پر مشتمل ( میجر ) امتحانات آج کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے۔ 9.65 لاکھ رجسٹرڈ امیدواروں کے منجملہ 95.72 فیصد امیدواروں نے امتحان لکھا ۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے اس ضمن میں تعاون کیلئے طلبہ، اولیائے طلبہ کے علاوہ مختلف محکمہ جات سے اظہار تشکر کیا۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ان امتحانات کیلئے 1,339 سنٹرس قائم کئے گئے ہیں۔ ممتحین کی تعداد 26,964 ہے۔ 225 فلائنگ اسکواڈز نگرانی کررہے ہیں۔ نقل نویسی کے 436 مقدمات درج کئے گئے۔ مائنر پیپرس( دیگر مضامین)کے امتحانات 23 مارچ تک جاری رہیں گے۔