حیدرآباد۔ سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے بتایا کہ آئندہ ہفتہ انٹر میڈیٹ کے نتائج جاری کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے پیش نظر انٹر میڈیٹ فرسٹ اور سیکنڈ ایر کے امتحانات منسوخ کئے گئے اور فرسٹ ایر کے طلبہ کو سیکنڈ ایر میں پروموٹ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی سے انٹر سیکنڈ ایر اور 15 جولائی سے انٹر فرسٹ ایر کے طلبہ کیلئے کلاسیس کا آغاز ہوگا۔