انٹر نیٹ کے موجد سائنسداں کا انتقال

   

نیویارک،7جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کو انٹرنیٹ کا تحفہ دینے والے سائنسدانوں کے 4 رکنی گروپ میں شامل امریکی سائنس دان لاری رابرٹس 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔1960 کے عشرہ میں رابرٹس نے امریکہ کے ایڈوانس سرچ پروگرام ایجنسی کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ ان کے اس پروگرام کو دنیا ‘ارپانٹ’ کے نام سے جانتی ہے ۔ انھوں نے کئی آپریٹنگ پروگرام اور سافٹ ویئر کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔