حیدرآباد۔/14 مئی، ( سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے آج انٹر میڈیٹ امتحانات کے پرچہ جات کی حیدرآباد میں واقع جانچ مراکز کا معائنہ کیا اور پرچوں کی جانچ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ 12 مئی سے امتحانی مراکز کا آغاز ہوچکا ہے۔ پہلے مرحلہ میں انگلش، میاتھس ، سنسکرت اور سیوکس کو شامل کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلہ میں فزکس ، کیمسٹری، اکنامکس اور کامرس کو رکھا گیا ہے۔ تیسرے مرحلہ میں تلگو، ہندی، باٹنی، زوالوجی اور ہسٹری شامل رہیں گے۔ عمر جلیل کے مطابق جملہ 12602 ممتحن نے ڈیوٹی جوائن کی ہے جن میں عادل آباد میں 943، میدک 745، رنگاریڈی 610، نظام آباد 965، محبوب نگر 1189، کریم نگر 1587، کھمم 1251، ورنگل 1975، نلگنڈہ 1687، حیدرآباد 737 اور میڑچل 677 شامل ہیں۔