انٹر / ڈگری امیدواروں کیلئے مرکز کی سرکاری ملازمت ، اسٹینو گرافی کے پوسٹ

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز): اسٹاف سلیکشن کمیشن نے مرکزی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں اسٹینو گرافر کے مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لیے انٹر کامیاب یا ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ حیدرآباد امتحانی مرکز ہے ۔ کسی بھی گروپ سے انٹر (10+2) کامیاب لڑکے / لڑکیاں یا ڈگری کسی بھی مضمون کے امیدوار اپنے آدھار کارڈز زیراکس ، اسنادات زیراکس ، فوٹو کے ساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر شام 4 تا 7 بجے رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔