حیدرآباد ۔ 24 نومبر ۔ (سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر اور سکنڈ ایئر کے سالانہ امتحانات میں 50 فیصد چوائس سوالات دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کورونا وباء کے باعث گزشتہ تعلیمی سال (2020-21) میں بھی 50 فیصد چوائس دینے کا بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا۔ کورونا کی دوسری لہر میں شدت پیدا ہوجانے کی وجہ سے امتحانات کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا ۔ حال ہی میں سکنڈ ایئر میں زیرتعلیم طلبہ کیلئے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 فیصد چوائس کے فیصلے پر عمل کیا گیا ۔ پرچہ سوالات اے بی سی تین سیٹس پر مشتمل رہیں گے جس میں دو سیٹس 50 فیصد نظام پر عمل کیا گیا ۔ سیکشن بی سی میں 10 سوالات دیئے جائیں گے جس میں 5 سوالات کے جوابات تحریر کرنا ہوگا ۔ آئندہ سال اپریل میں منعقد ہونے والے انٹر کے سالانہ امتحانات میں اسی نظام پر عمل کیا جائیگا ۔ انٹر کا نصاب 30 فیصد گھٹ گیا ہے ۔ 70 فیصد نصاب پر عمل آوری ہوگی ۔ نصاب کو انٹربورڈ کے ویب سائیٹ پر رکھا گیا ہے ۔ ایمسٹ بھی انٹر کے 70 فیصد نصاب پر مشتمل ہوگا ۔ ن