انٹلیجنس سربراہ اور آئی اے ایس عہدیداروں کی چیف منسٹر سے ملاقات

   

حیدرآباد۔25 ۔اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ کے نئے انٹلیجنس سربراہ انیل کمار نے آج پرگتی بھون میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے خیر سگالی ملاقات کی۔ حکومت نے ڈی انیل کمار کو ریاست کا نیا انٹلیجنس چیف مقرر کیا ہے اور وہ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل انٹلیجنس کے عہدہ پر فائز کئے گئے ۔ اسی دوران تین سینئر آئی اے ایس عہدیداروں نے بھی چیف منسٹر سے خیر سگالی ملاقات کی ۔ کے رام کرشنا راؤ ، ہرپریت سنگھ اور اروند کمار کو حکومت نے اسپیشل چیف سکریٹری کیڈر پر ترقی دی ہے۔ ان تینوں کا 1991 آئی اے ایس بیاچ سے تعلق ہے۔ تینوں عہدیداروں کو اسپیشل چیف سکریٹری کے عہدہ پر ترقی دیتے ہوئے موجودہ عہدوں پر برقرار رکھا گیا۔ تینوں عہدیداروں نے چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا۔ اسی دوران تلنگانہ بیاک ورڈ کلاسس کمیشن کے صدرنشین اور ارکان نے چیف منسٹر سے خیرسگالی ملاقات کی۔ کمیشن کے صدرنشین ڈی کرشنا موہن راؤ کے علاوہ ارکان سی ایچ اوپیندرا ، ایس پٹیل اور کے کشور گوڑ نے کمیشن کی تشکیل جدید پر چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا۔ انسانی حقوق کمیشن کے صدرنشین جسٹس جی چندریا نے چیف منسٹر سے ملاقات کی اور اپنے فرزند کی شادی کا دعوت نامہ حوالے کیا۔ چیف منسٹر نے ہائی کورٹ کے جسٹس اے ابھیشک ریڈی کی دختر کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور دلہا اور دلہن کو آشیرواد دیا۔ R