ممبئی: صنعت کار مکیش امبانی کی رہائش گاہ کے باہر دھماکہ خیز مادہ کی ایک گاڑی کی برآمدگی انٹلینیا معاملہ اور تاجر منسکھ ہرین کی موت کے معاملے میں گرفتار شدہ معطل پولیس افسر سچن وازے کے معاون و ممبئی کوائم پرانچ سے وابستہ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ریاض الدین قاضی کو آج یہاں قومی تفشیشی ایجنسی (این آئی اے) نے شواہد کو ضائع کرنے کے الزامات میں گرفتار کرلیا ہے۔ بعد میں انھیں خصوصی این آئی اے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 16 اپریل تک 5 دنوں کے لئے این آئی اے کی تحویل میں دئیے جانے کا حکم جاری کیاگیا۔
