نئی دہلی: تہران میں حماس کے رہنما کی ہلاکت کے بعد انٹلیجنس ایجنسیوں کے الرٹ پر دہلی پولیس نے دارالحکومت میں اسرائیلی سفارت خانہ اور سبت ہاؤز کی سیکوریٹی کا جائزہ لیا اور سیکوریٹی میں اضافہ کیا گیا۔ ذرائع کے بموجب سینئر عہدیداروں نے ایک اجلاس منعقد کیا کی تاکہ قومی دارالحکومت میں 2 اسرائیلی عمارتوں کے اطراف زبردست سیکوریٹی کی منصوبہ بندی کی جائے۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ کئی گھیروں والی سیکوریٹی پہلے سے موجود ہے۔ دونوں عمارتوں کے اطراف کئی سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر مزید فورس تعینات کی جائے گی۔ گزشتہ 3 سال میں اسرائیلی سفارت خانہ کے قریب کم شدت کے 2دھماکے ہوچکے ہیں جن میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔