انٹلی جنس نے انتخابات کے دوران 10 ہزار فون ٹیاپ کئے!

   

حیدرآباد /8 مارچ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2018 کے دوران ریاستی انٹلی جنس شعبہ کی جانب سے 10 ہزار سے زائد موبائل فونس کی ٹیاپنگ کی جانے کی اطلاع ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ انٹلی جنس عہدیداروں نے انتخابات کے اعلان کے بعد سے ہی فون ٹیاپنگ کا سلسلہ شروع کردیا تھا جس میں اعلی پولیس عہدیداروں کے بھی فون پر نظر رکھی گئی تھی ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ٹی آر ایس حکومت کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی بعض سینئیر عہدیدار جو حکومت سے ناخوش ہے ۔ اپوزیشن جماعت بالخصوص کانگریس پارٹی کے قائدین سے رابطہ پیدا کرتے ہوئے انہیں نقصان پہونچا سکتے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ بعض آئی پی ایس عہدیداروں کے بھی فون ٹیاپ کئے جانے کی بھی اطلاع ہے کہ اس تمام معاملہ میں انٹلی جنس کو کچھ خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ فون ٹیاپنگ روزانہ کے
اساس پر کی جارہی تھی اور یہ سلسلہ 7 ڈسمبر تک جاری تھا ۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر فون ٹیاپنگ کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔