اقوام متحدہ، 4ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں مصالحت کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خیل زاد اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس کو امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کے تازہ دور کی ملاقات کے بارے میں باقاعدگی سے معلومات دے رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈجارک نے منگل کو ایک پریس مذاکرات میں یہ اطلاع دی۔مسٹر خلیل زاد نے پیر کو کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے ، جس میں امریکہ اگلے 135 دنوں کے اندر اپنے 5,000 فوجیوں کو واپس بلائے گا اور متعدد ٹھکانوں کو بند کر دے گا۔
روس : حادثہ کا شکار طیارہ کے دونوں پائلٹ ہنوزلاپتہ
ماسکو، 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی وزارت دفاع کے حادثہ کا شکار SU–25 یوبی طیارہ کے دونوں پائلٹوں کا ابھی تک کوئی سرغ نہیں مل پایا ہے ۔ خدشہ ہے کہ حادثے میں ان کی موت ہو گئی ہے اور ان کی نعشیں ہوائی جہاز کے کیبن میں ہوں گی۔ وزارت دفاع نے منگل کو بتایا تھا کہ جہاز روس کے جنوبی علاقے استاؤروپول میں ایک تربیتی پرواز کے دوران ایک ویران علاقے میں گر کر تباہ ہوا اور اس دوران اس کے زمین سے ٹکرانے کے بعد اس میں شدید دھماکہ ہوا جس سے جہاز کے پڑخچے اڑ گئے ۔
