انٹیگرل کوچ فیاکٹری میں اپرنٹس شپ کیلئے درخواستوں کی طلبی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ /12 جون (سیاست نیوز) انٹیگرل کوچ فیکٹری (آئی سی ایف) کے مختلف شعبہ جات میں مخلوعہ اپرنٹیز کی جائیدادوں پر اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں اور جملہ 992 اپرنٹیز مخلوعہ ہیں جن میں شعبہ جات کے اعتبار سے کارپنٹر 80 ، الیکٹریشین 200 ، فٹر 260 ، پئنٹر 80 ، ویلڈر 290 اور پاسا 2 ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے کسی بھی مسلمہ بورڈ یا ادارے سے سائنس اور میاتھس سبجکٹس کے ساتھ 10+2 یا اس کے مماثل امتحانات کامیاب امیدوار اہل ہوں گے ۔ جبکہ متعلقہ برانچ میں آئی آئی ٹی ٹریڈ میں سرٹیفکیٹ بھی لازمی ہے ۔ اور امیدوار کی عمر 01-10-2014 تک 24-15 برس کے درمیان ہونی چاہیے اور منتخب اپرنٹیز کو سال اول اسٹائفنڈ ماہانہ 5700/- اور سال دوم میں 6500 روپئے دیا جائے گا اور امیدوار کا انتخاب اکاڈمک نمبرات کے علاوہ انٹرویو کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن میں 24-06-2019 تک داخل کرسکتے ہیں اور مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.icf.indianrailways.gov.in ملاحظہ کریں ۔