نلگنڈہ /17 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر مسٹر اے آر وی کرنن نے آج ضلع مستقر پر تعمیر کئے جنے والے انٹیگریٹیڈ مارکٹ کے کاموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ عہدیداروں اور انجینئیرس کو اندرون 5 ستمبر کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس مارکٹ میں مسلخ کے علاوہ ترکاری و دیگر دستیاب رہیں گی ۔ انہوں نے پینٹنگ کے کاموں کے ساتھ ساتھ فرنٹ ایلیویشن میونسپل کمشنر کو آئی ٹی ٹاور سے آنے والے پانی کی نکاسی کیلئے نالے کی تعمیر کے ساتھ ساتھ حصار ریلنگ کرنے اور راستہ کو صاف بنانے کے علاوہ اطراف سرسبز و شاداب بنانے کی ہدایت دی ۔ مارکٹ کو آنے والوں کی سہولتیں فراہم کرنے اور بیٹھنے اور پارکنگ کی سہولتیں فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اندرون 5 ستمبر تمام کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر کلکٹر کے ہمراہ کمشنر بلدیہ ڈاکٹر رمنا چاری اور دیگر تھے ۔